ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ چرچ میں دس سالہ بچی کی عصمت دری۔ 65سالہ پادری گرفتار

کیرالہ چرچ میں دس سالہ بچی کی عصمت دری۔ 65سالہ پادری گرفتار

Tue, 10 Oct 2017 13:52:17    S.O. News Service

تھیرو اننت پورم 10/اکتوبر(ایس او نیوز) اتوار کے دن چرچ میں عبادت کے لئے آنے والی ایک دس سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کرنے والے 65سالہ پادری کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق متاثر ہ بچی کے والد نے پولیس میں شکایت درج کی تھی کہ جب وہ اپنی بچی کو لینے چرچ میں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ Kandanthitta CSI چرچ کا 65 سالہ پادری دیوراج بچی کے ساتھ جنسی تعلق میں مصروف تھا۔پولیس نے فادر دیوراج کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 367اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کیا اور گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جہاں سے اس کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔


Share: